Best Urdu Poetry
Thursday, November 4, 2010
کھڑکی چاند کتاب اور میں
کھڑکی چاند کتاب اور میں
مدت سے اک باب اور میں
شب بھر کھیلیں آپس میں
دو آنکھیں، اک خواب اور میں
موج اور کشتی ساحل میں
دریا میں گرداب اور میں
شام، اداسی، خاموشی
کچھ کنکر تالاب اور میں
ہر شب پکڑے جاتے ہیں
گہری نیند، کتاب اور میں
No comments:
Post a Comment
Newer Post
Older Post
Home
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment